I
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی اولین ایجنڈا ہے، عوام کو مہنگائی سے اسی طرح نجات دلائیں گے جیسے لوڈشیڈنگ، دہشت گردی اور بےامنی سے نجات دلائی تھی۔ سابق ارکان قومی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ انتخابات میں ن لیگ کی جیت مہنگائی کے ستائے عوام کی جیت ہوگی، نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کا سنہرا دور شروع ہوگا۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ پارٹی کارکن اور رہنما روایتی جذبے اور عزم کے ساتھ الیکشن کی تیاری کریں، اللّٰہ تعالیٰ کے فضل سے کامیابی آپ کی ہوگی۔