I
وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کی پندرہویں قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سمری آج رات صدر مملکت کو بھجوائیں گے۔قومی اسمبلی کا الوداعی اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا، جس میں حکومتی و اپوزیشن رہنماؤں نے تقاریر کیں۔
اجلاس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور دیگر اراکین کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنایا۔
قومی اسمبلی میں الوادعی تقاریر بھی کی گئیں اور باہمی ملاقاتیں بھی اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے اپنے اسٹاف اور اراکین اسمبلی سے بھی فرداً فرداً ملاقاتیں کیں۔قومی اسمبلی کے الوداعی اجلاس کے موقع پر اراکین کا روایتی گروپ فوٹو بھی لیا گیا۔
پندرہویں قومی اسمبلی نے ایک صدر، دو وزرائے اعظم، دو اسپیکرز اور دو ڈپٹی اسپیکرز منتخب کیے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومت کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ تنازعات کا شکار رہی، قانون سازی کے علاوہ تحریک انصاف کے استعفوں کی منظوری بھی سیاسی تنازعات کی نظر رہی۔