I
مسلم لیگ ن اوورسیز موجودہ حکومت کیساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی، تارکین وطن کی داد رسی کیلئے منشور پر مکمل عملدرآمد ہوگا، بیرسٹر امجد ملک چیف کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افئیرز
اگلا دور تجارت کا ہے ۔ امانت حسین مہر مسلم لیگ ن کوآرڈینیٹر ٹریڈ یورپ
بیرسٹر امجد ملک کا شہباز شریف کے وزیراعظم اور مریم نواز شریف کے وزیراعلی بننے کی خوشی میں مسلم لیگی اعشائیے سے خطاب
مسلم لیگ ن کے سینئر صدر اور چیف کوآرڈینیٹر اینڈ سنیئر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک کی صدارت میں پاکستان مسلم لیگ ن کی کامیابی پر قائد مسلم لیگ ن محترم میاں نواز شریف صاحب ، وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف صاحب ، اور وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کو مبارک بادپیش کی ۔ لاہور کے مقامی ہال میں مہر امانت حسین مسلم لیگ ن سپین اور علی شرافت مسلم لیگ ن آسٹریا کا ظہرانے کا اہتمام ۔
لاہور (7 مارچ 2024)
مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر اینڈ سنیئر نائب صدر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک نے پاکستان مسلم لیگ ن کی کامیابی پر قائد محترم میاں نواز شریف، وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف صاحب اور وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کو مبارک بادپیش کی ہے اور مقامی ہال میں ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں الیکشن کے سلسلے میں دنیا بھر سے آئے مسلم لیگ ن کے صدور ،سیکرٹریز،چیئرمین و سنیئر عہدیداران نے بھر پور شرکت کی۔
مہمان خصوصی کے طور پر میاں محمد نواز شریف کے پرسنل سیکرٹری و سنیئر رہنماء مسلم لیگ ن محمد حنیف خان اور رہنماء مسلم لیگ ن راشد نصراللہ نے خصوصی شرکت کی ۔
اوورسیز پاکستانیز جس میں مسلم لیگ ن جاپان، ہالینڈ،برطانیہ، ملائیشیا، سعودی عرب، آسٹریا، کینیڈا، اسپین ، مسقط،متحدہ عرب امارات ، ساؤتھ افریقہ، بحرین اور یوکے عہدیداران نے بھر پور شرکت کی۔
تقریب کاباقاعدہآغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیااور رضوان کاظمی نے تلاوت کی۔ حاجی حنیف خان نے نعتیہ اشعار ارشاد فرمائے۔
چیف گیسٹ مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر اینڈ سنیئر نائب صدر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک نے اپنے خطاب میں تمام اوورسیز پاکستانیز کو قائدین کا الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے پر اپنی طرف دلی مبارکباد پیش کی اور کہا اوورسیزکے مسائل ، منشور میں شامل نکات ،انکا حل انکی ترجیحات میں شامل ہے۔
بیرسٹر امجد ملک نے میاں شہباز شریف کی حلف برداری پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ سیاسی استحکام میں ہی ملکی ترقی کا راز پنہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی اقتصادی ترقی انکی جماعت کی حکومت میں اہم ترین ترجیح ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کو منشور کے مطابق پارلیمان کا حصہ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مندرجہ زیل اقدامات انکی ترجیہات میں شامل ہوں گے ۔ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مخصوص نشستیں ،ون ونڈو سرمایہ کاری کی سہولت، مخصوص امیگریشن کاؤنٹرز،خصوصی عدالتیں اور کمرشل کاؤنٹرز، پبلک سیکٹر ہاوسنگ اسکیموں میں دس فیصد کوٹہ اور پانچ فیصد مالیاتی رعائت،خصوصی قومی بچت اسکیم،آن لائن بائیو میٹرک تصدیق، کاروباری منصوبوں اور سٹارٹ اپ کیلئے سہولت کاری، تمام صوبوں میں اوورسیز کمیشن کا قیام، وطن واپسی پر خوش آمدید اور مکمل سہولیات ، جائیداد سے متعلق تنازعات کا حل، تنازعات کے متبادل حل کیلئے طریقہ کار، زیادہ ترسیلات بھییجنے والوں کی ستائش اور انعام و کرام، دستاویزات کی آن لائن تصدیق، پاسپورٹ اور نادرا کی آن لائن سہولت، اور تارکین وطن پر مشتمل ایڈوائزری کونسلز کا قیام ان نکات میں شامل ہیں جن پر نئی حکومت میں خصوصی غور ہوگا۔
بیرسٹر امجد ملک نے مسلم لیگ ن سپین کے بزنس کوآرڈینیٹر یورپ مہر امانت حسین کی خدمات کو سراہا اور تجارتی ونگ ، خواتین اور سوشل میڈیا کی طاقت کی اہمیت کو سمجھے اور جاننے پر زور دیا۔
انہوں نے مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر علی شرافت ، ہالینڈ کے صدر پرویز سندھیلہ، جاپان کے سرپرست اعلیٰ رانا ابرار، فرانس کے صدر حاجی حنیف ، ساؤتھ افریقہ سے آئے رانا زاہد محمود، لندن سے ریاض ملک ، امریکہ سے آئے راجہ رزاق ، جرمنی کے صدر مسلم لیگ ن رانا لیاقت علی،اور تمام شرکاء اور دیگر سنیئر رہنماؤں کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔
دنیا کے مختلف ممالک سے ظہرانے پر آئے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدور و عہدیداران نے بھی مسلم لیگ ن کی الیکشن میں جیت پر مبارکباد پیش کی اور باری باری اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اوورسیز کے معاملات میں منسٹری سمیت اوورسیز کی قیادت کی خدمات کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔
میزبان مجلس مسلم لیگ ن کے صدر امانت حسین مہر نے مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر نے چیف گیسٹ بیرسٹر امجد ملک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تارکین وطن کی جائز داد رسی کی جانی چاہیے اور تجارتی ونگ حکومت وقت کو ہر ممکن تعاون پیش کرے گا۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے حق نمائیندگی سمیت جملہ معاملات میں تعاون پر زور دیا اور امجد ملک کا اوورسیز کی تعارفی میٹنگ کی صدارت پر شکریہ ادا کیا ۔
مہمانان خصوصی میاں محمد نواز شریف کے پرسنل سیکرٹری محمد حنیف خان اور سنیئر رہنماؤں جس میں مسلم لیگ ن ہالینڈ کے صدر پرویز سندھیلہ،فرانس کے صدر میاں حنیف ، ،ملائیشیا کے صدر نثار احمد خان،جاپان کے سرپرست اعلیٰ رانا ابرار، ترکی کے لیگی صدر میر ابرار ، ملائشیا کے مسلم لیگ ن کے صدر محمد نثار مہر، سپین کے سیکرٹری جنرل میاں عمران حسین، سینئر نائب صدر راجہ ساجد حسین، اور وکلاء ، صحافی حضرات اور شرکاء نے ملکر قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف ،میاں محمد شہباز شریف ،مریم نواز شریف اور حمزہ شہباز شریف اور صدر انٹرنیشنل افئیرز سینیٹر اسحق ڈار کے علاہ ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے قومی و صوبائی امیدواروں کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
آخر میں میاں محمد نواز شریف کے پرسنل سیکرٹری محمد حنیف خان نے میاں محمد بخش رحمۃ اللہ کا کلام پڑھ کر تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔
اس موقعہ پرمسلم لیگ ن اوورسیز کی جانب سے کامیابی کا کیک بھی کاٹا گیا۔ بیرسٹر امجد ملک نے میزبانوں کا ایک شاندار تقریب مقرر کرنے پرشکریہ ادا کیااور حاجی محمد حنیف خان نے دعائے خیر بھی کروائی۔