فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
18 Mar
Punjab Chief Minister and PML-N leader's decision to give solar panels for tube wells to farmers.

وزیراعلیٰ پنجاب اور قائد ن لیگ کا کسانوں کو ٹیوب ویل کیلئے سولر پینل دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں کسانوں کو ٹیوب ویل کے لیے سولر پینل دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس سے متعلق جامع پلان طلب کرلیا گیا۔نواز شریف نے ہدایت کی کہ چھوٹے کسانوں کا مہنگی بجلی کا مسئلہ حل کریں، آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی اور گیس اور کتنی مہنگی ہوگی؟ عوام کے صبر کو کب تک آزمائیں گے؟انہوں نے کہا کہ کسانوں کو سولر پینل دیں، حکومت کا پیسہ اس پر خرچ ہونا چاہیے۔ کاشتکار کو اس کی محنت کا پورا صلہ ملنا چاہیے۔  آڑھتی اور ملوں والوں کے استحصال سے کاشتکار کو بچایا جائے۔یہ بھی پڑھیے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کاشتکار کو جدید مشینری فراہم کریں گے، ڈریپ ایریگیشن کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ ڈرپ ایریگیشن سے پانی کی بچت ہوگی اور لاگت بھی کم آئے گی۔ کھاد مہنگی بیچنے والے مافیا کو قابو کرنے کےلیے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے۔ لاگت میں کمی اور فصل کا صحیح معاوضہ ملنے سے کسان خوشحال ہوگا۔