I
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گھر تک سروسز فراہم کرنے کےلئےایپ، کال سروس شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گھر تک سروسز فراہم کرنے کےلئےایپ، کال سروس شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت دستک پروگرام کا جائزہ اجلاس ہوا۔ پہلے مرحلے میں لاہور کے عوام "دستک" ایپ سروسز کے ذریعے پیدائشی سرٹیفکیٹ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، طلاق سرٹیفیکیٹ، میرج سرٹیفکیٹ، ڈومیسائل، ای سٹیمپ، وہیکل رجسٹریشن، وہیکل ٹرانسفر، ٹوکن ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس سروسز اپنے گھر کی دہلیز پر حاصل کر سکیں گے۔ اگلے فیز میں کریکٹر سرٹیفکیٹ، پولیس ویریفیکیشن، لرنر ڈرائیونگ لائسنس، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، ایف آئی آر کی کاپی، ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس، کرایہ دار کی رجسٹریشن بھی گھر کی دہلیز پر ملے گی۔مخصوص رائیڈر سرکاری محکموں کی سروس شہری کی گھر پر مہیا کرے گاوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رائیڈر کی فوری رجسٹریشن اور ٹریننگ شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ مستقبل میں 100 سے زائد سروسز دستک کے ذریعے فراہم کی جائیں گی50ہزار سے زائد ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ شہری 1202 پر کال کرکے یا دستک ایپلیکیشن کے ذریعے مطلوبہ سروس حاصل کر سکیں گے۔