I
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ن لیگ کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ای سی پی نے قومی اسمبلی کی 5 مزید نشستوں پر کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں، یہ تمام نوٹیفکیشنز لاہور کی نشستوں پر جاری کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے این اے 118 لاہور سے حمزہ شہباز شریف اور این اے 119 سے مریم نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ای سی پی نے این اے 123 لاہور سے شہباز شریف کی، این اے 127 سے عطا اللّٰہ تارڑ اور این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔