I
ریاض سعودی عرب میں مسلم لیگ ن جازان ریجن کی جانب سے جشن آزادی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں عہدیداروں اور ورکرز نے بھرپور شرکت کی تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن جازان کی جانب سے منعقدہ تقریب میں صدر راشد حسین قمر گجر نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد،سنئیر نائب صدر محمود الحق ڈوگر،صدر ریاض ریجن عدنان اقبال بٹ اور یوتھ ونگ کے صدر جی ایم اعوان کا خیر مقدم کیا اس موقعہ پر مقررین نے اظہار خیال کرتےہوئےکہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے دل اپنے وطن کی محبت میں دھڑکتے ہیں کیونکہ پاکستان ہماری شان اور پہچان ہے اسی کی بدولت ہم ایک آزاد اور خودمختار ملک میں سانس لیتے ہیں ہم قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی انتھک محنت اور جدوجہد کی بدولت پاکستان ملا اور ہم اپنے قائد میاں نوازشریف کے بھی مشکور ہیں جنھوں نے اپنے ہر دور اقدار میں پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا آج بھی پوری قوم میاں نوازشریف کی منتظر ہے اور ہمیں یقین ہے کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے جیتے گی اور میاں نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ایک بار پھر سے ترقی کی منازل طے کرے گا مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید نے جازان ریجن کے عہدیداروں اور ممبران کی کاوش کوسراہا اور کہا کہ اوورسیز پاکستانی مسلم لیگ ن کا ہراول دستہ ہیں جن کی کاوشوں اور سپورٹ سے مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن میں کامیاب ہوگی تقریب میں عامر شبیر،مرزا شاہ رخ بیگ، ابوذر شبیر،اجمل محمود،محمد نعیم،محمد عثمان اسلام،ندیم ناصر،محمد آصف، راشد علی گجر،سردار آفتاب گجر اور دیگر نے اظہار خیال کیا جبکہ آخر میں جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا