فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
05 May
The Pakistan League-N Bahrain chapter has launched a Muslim campaign to reorganize the team in Bahrain after the expiry of the notification issued by the leadership two years ago.

پاکستان لیگ ن بحرین چیپٹر نے گزشتہ دوسال قبل قیادت کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کی میعاد مکمل ہونے کے بعد بحرین میں دوبارہ ٹیم کی تشکیل نو کے لیے تنظیم سازی کے لیے مسلم مہم کا آغاز کیا ہے۔

 پاکستان مسلم لیگ ن بحرین چیپٹر نے گزشتہ دوسال قبل قیادت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کی میعاد مکمل ہونے کے بعد بحرین میں دوبارہ سے ٹیم کی تشکیل نو کیلئے تنظیم سازی مہم کا آغاز کردیا ہے۔اس سلسلے میں کل رات تنظیمی اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر انٹرنیشنل افیئرز محترم جناب اسحاق ڈار صاحب کو ڈپٹی وزیراعظم پاکستان بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے خوشی منائی گئی، اس تقریب کی صدارت چودھری رفاقت حسین صاحب نے کی اس اجلاس میں ٹیم بحرین کے علاوہ بھی قائد محترم میاں محمد نواز شریف صاحب کے چاہنے والوں کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے ممبرشپ حاصل کی اور کچھ دوستوں نے ٹیم بحرین جوائین کرلی ہے۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز نائب صدر ثروت سید صاحب نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اسکے بعد جنرل سیکریٹری ندیم حفیظ صاحب نے خطاب کرتے ہوئے تقریب میں شرکت کرنے والے دوستوں اور مہمانوں کو خوش آمید کہتے ہوئے کہا کہ دیار غیر میں بسنے والے تمام مسلم لیگی ساتھیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا میرا مشن ہے تاکہ اوورسیز میں مسلم لیگ ن کو مزید منظم اور متحرک کیا جاسکے اور قائد کے بیانیئے کو ہر گھر تک پہنچانا جائے ۔صدر چودھری رفاقت حسین صاحب نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا، چئیرمین ملک افتخار احمد صاحب، نائب صدر ثروت سید ، نائب صدر سلیم جاید درانی، میڈیا کوآرڈینیٹر میاں محمد صغیر، سیکریٹری انفارمیشن شاہد مقصود چودھری، سیکریٹری فنانس عامر اشرف بٹ، ممبران سوشل میڈیا اویس چودھری، مظہر فاروق اور ناصر بھٹی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔سینیئر نائب صدر رفیق جرال صاحب آوٹ آف بحرین اور ڈپٹی سیکریٹری انجینیر فیصل محمود صاحب اور ممبر سوشل میڈیا محمد بشارت صاحب ذاتی مصروفیت کی وجہ سے شرکت سے قاصر رہے۔
ٹیم بحرین میں شمولیت حاصل کرنے والوں میں زیڈ اے بخاری صاحب (سیالکوٹ) ، حسنات احمد خان صاحب (جہلم) ، فریداللہ خان صاحب (پشاور) ، غلام مصطفی کمال صاحب (بہاولپور) ، راجہ عنصر محمود صاحب (آزاد جموں کشمیر) ، محمد نعیم عارف صاحب ( لاہور)، راشد اقبال قریشی صاحب (خانیوال) اور راو تصور صاحب، جبکہ ممبرشپ حاصل کرنے والوں میں سنی خان سواتی، ضیاء اللہ منہاس صاحب، شاہد ادریس صاحب، محمد طاہر صاحب، شہروز منج صاحب اور حسنات چودھری شامل تھے ۔