I
نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے سے امپورٹ بند کر دی UAE
متحدہ عرب امارات نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے سے امپورٹ بند کر دی اور اس حوالے سے حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی کی ایک کمپنی کے کنٹینر سے مرغی کے گوشت میں فنگس پایا گیا تھا۔یو اے ای حکام کا اس حوالے سے جاری حکم نامے میں کہنا ہے کہ امپورٹ پر پابندی میں مرغی کا چلڈ گوشت بھی شامل ہے، پابندی کا اطلاق 10 اکتوبر سے ہو گا۔یہ بھی پڑھیے
پاکستانی ایکسپورٹرز کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ سمندری راستے سے ماہانہ پاکستانی گوشت کی ایکسپورٹ 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھی۔ایکسپورٹرز کے مطابق جہاز سے ایکسپورٹ کی لاگت زیادہ ہے، تازہ گوشت یا خوراک میں کوالٹی چیلنجز دنیا میں ہوتے ہیں۔ایکسپورٹرز نے اپیل کی ہے کہ پاکستانی حکومت متحدہ عرب امارات سے یہ معاملہ اٹھائے۔