فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
25 Jan
What does the world's richest family have?

دنیا کے امیر ترین خاندان کے پاس کیا کچھ ہے؟

دنیا کا امیر ترین خاندان جس کے پاس 4078 کروڑ روپے کا صدارتی محل، 8 ذاتی جہاز اور پوری دنیا میں متعدد قیمتی اور مہنگی جائیدادیں اور دیگر انتہائی مہنگے اثاثے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ابوظبی کے النہیان شاہی خاندان کے پاس 305 ارب ڈالر کی دولت موجود ہے اور یہ خاندان 2023ء میں دنیا کا امیر ترین خاندان بنا تھا۔رپورٹس کے مطابق اس خاندان کے موجودہ سربراہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان ہیں جو کہ دنیا کے تیل کے تقریباً 6 فیصد ذخائر کے مالک ہیں اور انہوں نے دنیا کے کئی مشہور اور بڑے کاروباروں میں سرمایہ کاری بھی کی ہوئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس خاندان کے دوسرے فرد شیخ حماد بن حمدان النہیان کے پاس متحدہ عرب امارات اور مراکش میں جدید اور قیمتی 700 گاڑیاں موجود ہیں۔رپورٹس کے مطابق اس خاندان کے پاس کئی جدید اور قیمتی کشتیاں بھی موجود ہیں۔اس کے علاوہ یہ خاندان زراعت، توانائی، انٹرٹینمنٹ اور دیگر کاروباروں سے بھی منسلک ہے جہاں ہزاروں لوگ ملازمت کرتے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق النہیان خاندان کے پاس پیرس اور برطانیہ میں بھی مہنگے ترین پیلس کی ملکیت ہے۔رپورٹس کے مطابق علاوہ ازیں النہیان خاندان نے فٹبال کے کھیل میں بھی بہت بڑی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔