I
لاہور(یوتھ رپورٹ):ینگ ٹریڈرز ایسوسی ایشن (وائی ٹی اے) کے نومنتخب صدرمحمد عامر، سینئر نائب صدر فضیل ثاقب، نائب صدور وقاص ارشد، عاصم انعام مگوں، سہیل باجوہ، حاجی عامر اکرم، میاں عبداللہ پرویز جبکہ نوید علی (سیکریٹری جنرل)عتیق الرحمان (ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ) آصف انور (سیکریٹری فنانس) فرید احمد (سیکنڈ انفارمیشن) زاہد جاوید (کوآرڈینیٹر) تحسین القادری (میڈیا کوآرڈینیٹر) سارہ علی (صدر خواتین ونگ) مبشرہ طیبہ (سینئر نائب صدر خواتین ونگ) اور فائزہ ندیم (نائب صدر خواتین ونگ) نےوائی ٹی اے کے سالانہ جنرل اجلاس کے دوران حلف لیا ، اور کاروباری برادری اور معیشت کے لیے کام کرنے کا عہد کیا۔ میاں انجم نثار صاحب( پیٹران چیف پیاف ) ڈاکٹر طارق شریف پیرزادہ (مذہبی سکالر اور سی ای او سیرت ٹی وی )نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور سب عہدیدران کو مبارکباد دی۔ وائی ٹی اے کے فونڈر چیئرمین جناب شہزاد اسلم صاحب نے سالانہ عام اجلاس سے خطاب کیا ۔ اپنے خطاب میں وائی ٹی اے کے چوبیس سالہ طویل سفر پر بات کی ۔ انہوں نے ملکی معیشت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع شہزاد اسلم نے کہاکہ حکومت غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے کوششیں کر رہی ہے اور اس کیلئے تمام تر سہولتیں دینے کو بھی تیار ہے تاکہ ملکی معیشت مضبوط ہوسکے۔