I
معروف کاروباری اور سماجی شخصیت جناب شمشاد خان تنولی کی طرف سے شاندار افطار ڈنر
کویت: پاکستانی کمیونٹی کی مایا ناز اور ہر دلعزیز کاروباری،سماجی' اور سیاسی شخصیت شمشاد خان تنولی کی طرف سے افطار پارٹی میں کمیونٹی کی سینئر ویٹرنز کے علاوہ معروف شخصیات نے مقامی فائیو سٹار ہوٹل میں سفیر پاکستان جناب ملک محمد فاروق اور سفارت خانہ پاکستان کے افسران نے خصوصی طور کمیونٹی ویلفیئر جناب فرخ امیر سیال" ہیڈ اف پاسپورٹ سیکشن جناب جناب عثمان نواز نے شرکت کی۔ تقریب میں ہر طبقہ فکر کے معروف شخصیات اور تنظیمات کے سربراہان موجود تھے۔سیاسی،سماجی،کاروباری اور پیشہ ورانہ زمداران کی بھر پور شرکت میزبان کے ساتھ تعلق اور محبت کا منہ بولتا اظہار تھا ۔ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل ،وکلاز۔اساتزہ کرام اور شخصیات دیگر کی خاصی تعداد بھی موجود تھے- شمشاد خان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور سفیر پاکستان کی شبانہ روز خدمات اور انکے شخصیت کو خراج تحسین پیش کی۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا تو ارادہ بڑا پروگرام کا تھا جس کے لئے مسلم سنٹر کے صدر میاں محمد ارشد سے مشورہ کیا تھا مگر وقت اور جگہ کی کمی کی وجہ سے صرف پیچلرز تک محدود رکھا گیا۔پروگرام کی میڈیا کوریج کی سوشل میڈیا شخصیات اور چینلز بہترین طریقے سےکررہے تھے۔سفیر پاکستان نے بہترین پروگرام کے انعقاد پر میزبان کا شکریہ ادا کیا اور حسب سابق پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا اور ساتھ تمام شخصیات پر زور دیا کہ پاکستانی مصنوعات کو کویت میں ترویج دینے کے لئے اپنی اپنی افس استعمال کرے اور کویتی کمیونٹی کو پاکستان کی کاروبار اور سیاحت کے زرایع استعمال کرنے پر مائل کرنے لئے کوشش کریں۔ پروگرام میں کویت میڈیکل یونیورسٹی سے وابسطہ ڈاکٹر عندلیب نے سفیر پاکستان اور SPDK کی طرف سے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کے فیمیلی ویزے کے مسلے کی حل کرنے کے لئے انکا شکریہ ادا کیا او کویتی حکام کا پاکستانی ہیلتھ پرفیشنلز کے خدمات کے اعتراف پر انکا شکریہ ادا کیا۔پروگرام کے اختتام پر شمشاد خان تنولی نے کویت اور پاکستان کی سلامتی اور انکے اپس میں پیار و محبت اور درینہ تعلق میں مزید ترقی کی دعا کی۔.