I
قائدین کو سالگرہ مبارک ۲۵ دسمبر ۲۰۲۳
انٹرنیشنل افئیرز مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام ایک آن لائن زوم میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جسکی میزبانی بیرسٹر امجد ملک سینئر نائب صدر و چیف کوآرڈینیٹرز نے کی ۔
پاکستان سے صدر انٹرنیشنل افئیرز سینیٹر اسحاق ڈار صاحب نے چیف گیسٹ کے طور پر شرکت کی اور خطاب کیا۔
اسحق ڈار صاحب نے قائداعظم کی جدوجہد کو سراہا اور انکی ولادت کے دن پر پاکستانیوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کی سب کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہاکہ وہ ہمیشہ محنت سے پارٹی کی خدمت کرتے ہیں اور اب بھی بیس گھنٹے کام کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے شہباز شریف کی حکومت میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے میں اپنا کردار ادا کیا اب کوئی بھی پاکستان کی دیوالیہ ہونے کی بات نہیں کرتا۔ انہوں نے بیرسٹر امجد ملک کی کاوش کو سراہا اور کہا کہ ہم تمام لوگ اوورسیز کے وکیل ہیں اور اوورسیز پاکستانیز ہمارے بیرون ملک سفیر اور اثاثہ ہیں ۔ آئیندہ حکومت میں اوورسیز پاکستانیوں کی وکالت جاری رکھیں گے۔
جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل افئیرز اور سابق ایم این اے نور الحسن تنویر نے خصوصی شرکت کی اور کہا کہ آج اوورسیز پاکستانیز ایک تناور درخت بن چکی ہے اسکا کریڈٹ اسحق ڈار اور انٹرنیشنل افئیرز کی ٹیم کو جاتا ہے۔ انہوں نے اوورسیز کو متحد رکھنے میں بیرسٹر امجد ملک کے کردار کی تعریف کی۔ منشور کے زریعے تارکین وطن کی پارلیمان میں نمائیندگی یقینی بنانے کا ارادہ ظاہر کیا اور تمام اوورسیز پاکستانیوں جو انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں انکی حمائت کا بھرپور اعادہ کیا۔ سب کو قائد اعظم اور قائد پاکستان کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔
اوورسیز سے مسلم لیگ نے کے ۳۴ چیپٹرز کے صدور و جنرل سیکریٹریز ، سوشل میڈیا ، وومن اور ٹریڈ ونگ کے نمائندوں نے آن لائن شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکی سعادت حافظ شمس صاحب کو ملی ، نعتیہ کلام حاجی سعید و مدثر نعیم صاحب پیش کیا ۔
میٹنگ کے افتتاحی خطاب میں بیرسٹر امجد نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا ، اور قائدین کی سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے بیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے کہ 25 دسمبر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے دو قومی نظریئے کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔ پاکستان کے بانی بابائے قوم نے محبت امن رواداری اور اتحاد کی تلقین کی۔ جناح کے پاکستان میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کو قائداعظم محمد علی جناح کے حقوق دینے کا اعلان کیا۔پاکستان کی تمام قومیں اور مذاہب ملک کے اندر رہنے والے پاکستانیوں کو ہمیشہ ملک وقوم نے عزت دی ہے۔ مسیحی برادری کے خوشیوں بھرے تہوار اور قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
بیرسٹر امجد ملک نے تمام وفود اور صدور کو خوش آمدید کہا اور مسلم لیگ ن چیپٹرز کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ آنے والا وقت اوورسیز پاکستانیوں اور پاکستان کے شہریوں کیلئے خوشیوں کی نوید لائے گا۔ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی پاکستان آمد سے سیاسی تجربات کے موسموں کا وقت تمام ہوا اب سنجیدہ اور تجربہ کار سیاستدان ملک کی خدمت کا سلسلہ وہیں سے شروع کریں گے جہاں توڑ دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر اسحق ڈار اور جنرل سیکرٹری نورالحسن تنویر کی قیادت میں اوورسیز پاکستانی یونٹ پہلے سے مضبوط توانا اور متحرک ہے۔ آنے والا وقت اوورسیز کا ہے اور آپ سب کی گزارشات سفارشات اور مطالبات شامل حال ہیں۔
ندیم حفیظ جنرل سیکریٹری بحرین ، محمد علی فضل صدر مسلم لیگ ن عمان ، مقصود بٹ سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن عمان ، ضیاء صاحب صدر چلی نے بھی اپنا پیغام ریکارڈ کروایا ۔
اوورسیز منشور میں مدد کرنے والے ڈاکٹر ابوالفضل صدر مسلم لیگ ن آسٹریلیا نے کہا کہ ہم نے بیرسٹر صاحب کی قیادت اور اوورسیز رہنماؤں کی مدد سے بہترین تجاویز مرتب کیں ہیں، بیرسٹر صاحب نے شرکاء کو آگاہ کیا وہ تمام تجاویز قائد نوازشریف کو پہنچائی جا چکیں ہیں۔
آصف مجید صدر مسلم لیگ ن تھائی لینڈ ، علی شرافت صدر آسٹریا ، میاں عبدالستار سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن ہانگ کانگ ، ابو بکر آفندی جنرل سیکریٹری یو اے ای نے بھی اپنا پیغام پہنچاتے ہو کہا کہ ہم سب نوازشریف کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں ۔
رانا لیاقت نے خطاب کرتے ہوئے ہم اوورسیز والوں کو الیکشن میں بھرپور حصہ لینا چاہئے اور اپنے علاقہ کے امیدوار کو سپورٹ کرنا چاہئے۔ روحیل ڈار صدر امریکہ ، غوث قادری صدر یو اے ای ، شیخ سعید صدر سعودیہ نے قائدین کی سالگرہ پر اپنا پیغام ریکارڈ کروایا ، کہ ہم قائد نوازشریف کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔ حاجی پرویز صدر بیلجئم ، سہیل وڑائچ صدر کینیڈا ، راجہ ادریس جنرل سیکریٹری یوکے نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں سوشل میڈیا پر پروپوگنڈہ و شرپسندی کیساتھ مقابلہ کرنا ہوگا ۔ پرویز سندھیلہ صدر ہالینڈ اپنی ٹیم کیساتھ موجود تھے انہوں نے بھی اپنا پیغام ریکارڈ کروایا اور وہ اس وقت پاکستان میں اپنے پروگرامز کررہے ہیں ۔ راجہ عامر ساؤتھ کوریا ، میر ابرار صدر ترکی ، مہر نثار صدر ملائشیا نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم لوگوں نے قائد نوازشریف کی قدر نہیں کی، وہ قائداعظم کے بعد ایک عظیم لیڈر ہیں ۔
شمع بٹ صدر مسلم لیگ ن پرتگال نے بیرسٹر امجد کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں اس خوشی کے موقعہ پر اوورسیز کے گلدستےکیساتھ میٹنگ کا اہتمام کیا۔ دیگر شرکاء میں محمود الحق ڈوگر ، احسان الہی بھی موجود تھے۔
اشفاق انور ساؤتھ افریقہ ، ارشد صاحب ، عرفان نا گرا نے کویت کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ آج کویت میں سوگ منایا جارہا ہے اسلئے کوئی تقریب نا کرسکے لیکن اس میٹنگ نے ہمیں موقع دیا ہے کہ ہم اپنا مبارکباد کا پیغام اپنے قائد نوازشریف تک پہنچا سکیں ۔
حافظ محمد سجاد سوئیڈن ، ناروے مسلم لیگ ن کے صدر شاہد تنویر، عالم زیب خان صدر سوئیٹزرلینڈ ، راجہ اشتیاق جنیوا ، عنصر بٹ سیکرٹری جرمنی نے اپنے پیغام میں نوازشریف کو مبارکباد پیش کی ۔
سوشل میڈیا سے اٹلی سے ارشد صاحب ، ارشد پرویز ، زبیر شرفی کویت ، حسنین اعجاز نیویارک نے بھی اپنے پیغام میں قائدین کو مبارکباد پیش کی اور بیرسٹر امجد کی کاوشوں کو سراہا ۔
سعودیہ کے میڈیا کوآرڈینیٹر ہیڈ احسن مسعود نے کہا کہ ہم قائد نوازشریف کو سالگرہ مبارکباد پیش کرتے ہیں اور انکی باتوں کو اہم مانتے ہیں ، الیکشن کی تیاری ، امیدواروں کے انتخاب و ہر قسم کے حکمت عملی میں ہم انکے ساتھ ہیں اور انکے فیصلوں کی قدر کرتے ہیں ۔
تاجر ونگ سے چوہدری خالد محمود ہنجرا، شمشاد تنولی ، نے خصوصی شرکت کی۔
آخر میں حافظ شمس نے بھی مبارکباد کا پیغام دیا اور اختتامی دعا کروائی ۔بیرسٹر امجد ملک نے سب کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان زندہ باد ، قائد نوازشریف کے نعرے لگوائے جسکا شرکاء نے بھرپور جواب دیا۔ میاں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک شروع اور آخر میں کاٹا گیا۔
چوہدری اکرم چئیرمین مسلم لیگ ن سعودیہ، حافظ عبدالرحمن چیئرمین مسلم لیگ ن 'جرمنی، دانش ملک نیویارک نے بھی اپنا پیغام ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا ہم سب نوازشریف کیساتھ ہیں۔ ڈاکٹر میاں صابر حسین جنرل سیکرٹری مسلم لیگ نون ساوتھ کوریا نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں مکمل یکجہتی کے ساتھ آئیندہ الیکشن میں مسلم لیگ نون کے امیدواروں کی مدد کرنا چاہیئے۔ ڈاکٹر صابر نے پارٹی منشور میں کلائمیٹ چینج نیشنل ایکشن پلان بنانے میں تکنیکی معاونت فراہم کی بھی کی تھی۔
میاں عمران ساجد سپین ، بیگم نوادر خان یوکے وومن ونگ صدر اور وومن ونگ ساؤتھ افریقہ کی سرپرست شازیہ شوکت ساؤتھ افریقہ نے بیرسٹر امجد ملک کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا ہمیں خوشی ہے کہ ہم آج اپنے قائدین کی سالگرہ منا رہے ہیں ۔