I
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پیر کو وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔اسلام آباد سے امریکی سفارتخانہ کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر اقتصادی اصلاحات کے لیے امریکی حمایت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی سفارتخانہ کے مطابق ملاقات میں دیگر معاملات سمیت دو طرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ علاقائی سلامتی، تجارت اور سرمایہ کاری میں ترقی کے امکانات پر بات چیت کی گئی۔امریکی سفارتخانے کے مطابق اس موقع پر امریکی سفیر نے پاکستان سے مل کر کام کرنے کے امریکا کے عزم سے آگاہ کیا۔ امریکی سفیر دونلڈ بلوم نے کہا پاکستان کی خوشحالی اور سلامتی امریکا کی اولین ترجیح ہے۔
امریکی سفارتخانہ کے مطابق امریکا پاکستان گرین الائنس فریم ورک کی پائیدار اہمیت پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔