فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
12 Dec
12Dec

 مسلم لیگ (ن ) ٹریڈ کوآرڈینیٹر صرف اور صرف مسلم لیگ ن ہی نہیں اس میں تمام پاکستانیوں کا اہم کردار ہو گا چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر ملک امجد

چوہدری امانت حسین مہر مسلم لیگ (ن )یورپ کا ٹریڈ کوآرڈینیٹر مقرر خصوصی تقریب ، امجد ملک مہمان خصوصی تھے آئندہ انتخابات میں میں اگر مسلم لیگ ن حکومت میں آتی یے تو تمام تاجر ان کے ذریعے اس سے استفادہ حاصل کر سکیں گے،بیرسٹر امجد ملک  بارسلونا (این این آئی)نوجوان بین الاقوامی بزنس چوہدری امانت حسین مہر کو مسلم لیگ (ن )یورپ کا ٹریڈ کوآرڈینیٹر بننے پر سپین کے شہر بارسلونا میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ مسلم لیگ ن یورپ کے چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر ملک امجد تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔نوجوان بین الاقوامی بزنس چوہدری امانت حسین مہر کو مسلم لیگ ن یورپ کے چیف کوآرڈینیٹر بننے کے بعد بارسلونا میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے ہوا۔تقریب میں سپین کی کاروباری و سیاسی شخصیات۔ معززین کمیونٹی۔ بزنس کمیونٹی اور مسلم لیگ ن سپین کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔تقریب سے مسلم لیگ ن سپین کے صدر حاجی راجہ اسد حسین۔ ای یو پاک فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوسر،قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیر، چوہدری امانت حسین مہر اور انٹرنیشنل آفیئرز کے چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر ملک امجد نے خطاب کیا۔ اس موقع پر قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیر نے کہا کہ چوہدری امانت حسین مہر کو ٹریڈ کوآرڈینیٹر بنانا مسلم لیگ (ن )کا بہت اچھا فیصلہ ہے ،ہمارے ملک کی جو اکانومی ہے اور جو فارن ایکسچینج کا ایشو ہے اس کو بہتر کرنے کے لئے جو سب سے زیادہ کردار ادا کر سکتی ہے وہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ ہے اور آئندہ جب بھی کوئی میٹنگ ہوگی تو ہم اپنے کمرشل قونصلر کو ضرور انوائیٹ کریں گے۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن )یوکے یورپ کے چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر ملک امجد نے کہا کہ ٹریڈ کوآرڈینیٹر صرف اور صرف مسلم لیگ ن ہی نہیں اس میں تمام پاکستانیوں کا اہم کردار ہو گا خواہ اس کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو اور اگر آئندہ انتخابات میں میں اگر مسلم لیگ ن حکومت میں آتی یے تو تمام تاجر ان کے ذریعے اس سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔مسلم لیگ (ن )یورپ کے ٹریڈ کوآرڈینیٹر چوہدری امانت حسین مہر نے اپنے خطاب میں کہ جب میاں محمد نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہم نے مطالبہ کیا کہ اگر آپ ذمہ داری دے رہے ہیں ہمارا آپ کے ساتھ ڈائریکٹ رابطہ ہونا چاہیے جس پر میاں محمد نواز شریف نے کہا جی بالکل اور اسحاق ڈار کو کہا کہ ایسا ہی ہونا چاہیے۔تقریب میں سپین کے ناموں بزنس چوہدری شعیب ورک کو سپین بزنس ٹریڈ کا صدر بھی منتخب کیا گیا۔ٹریڈ کوآرڈینیٹر یورپ اور تقریب کے میزبان چوہدری امانت حسین مہر کے جانب سے بیرسٹر امجد ملک، قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیر اور دیگر معزز شخصیات کو شیلڈ بھی پیش کی گئیں۔تقریب کے آخر میں مہمانوں کے لئے عشائیہ کا بھی اہتمام کیاگیا تقریب کے بعد بھی بیرسٹر ملک امجد اور چوہدری امانت حسین مہر نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔