فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
18 Mar
18Mar

وفاقی وزراء و سرکاری افسران کیلئے بیرون ملک سفری پالیسی جاری

وفاقی حکومت نے وفاقی وزراء و سرکاری افسران کے لیے بیرون ملک سفری پالیسی جاری کر دی۔کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ کے فیصلوں کی روشنی میں سفری پالیسی کا اجراء کر دیا۔ ناگزیر صورتحال نہ ہونے پر بیرون ملک سفر کی اجازت کفایت شعاری پر قائم کمیٹی سے لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔سرکاری افسران کے بیرون ملک دوروں کے دوران فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام اور معاون اسٹاف کے بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔دستاویز کے مطابق وزیر اور سیکریٹری کے ایک ہی وقت بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کی گئی ہے تاہم ناگزیر وجوہات کی بناء پر دونوں کو بیک وقت بیرون ملک دورے کی اجازت دی جاسکے گی۔ وفاقی وزیر، وزیر مملکت، مشیر اور معاونین سال میں بیرون ممالک کے 3 دورے کرنے کے مجاز ہوں گے، خاص حالات میں ان دوروں میں اضافہ بھی ہوسکے گا۔دستاویز کے مطابق وزارت خارجہ اور وزارت تجارت کو اس پابندی سے استثنیٰ ہو گا، عالمی مالیاتی اداروں کے دورے کے لیے تمام ڈویژنز کو اکنامک افیئرز ڈویژن سے این او سی لینا ہو گی۔