I
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے انٹرنیشنل افئیرز کے سینئر نائب اور چیف کو آر ڈینیٹر صدر بیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے کہ نوازشریف کے دلیرانہ فیصلہ کہ وجہ سے پاکستان ایٹمی طاقت بنا ،قائد (ن)لیگ نے تمام دباوئو لالچ کو مسترد کیا ، ہمیں اس دن کو دوسرے قومی دنوں کی طرح جوش و خروش سے منانا چاہئے۔یوم تکبیر کے حوالے سے انٹرنیشنل افئیرز کے سینئر نائب صدر بیرسٹر امجد ملک نے آن لائن زوم میٹنگ کا اہتمام کیا جس میں دنیا بھر سے مسلم لیگ (ن )کے عہدیداران و کارکنان نے بھرپور شرکت کی اس ضمن میں میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت سے ہوئی۔جسکی سعادت سینئر نائب صدر سپین راجہ ساجد حسین نے حاصل کی ۔اپنے صدارتی خطاب میں بیرسٹر امجد ملک نے تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا اور یوم تکبیر کی اہمیت بارے بتاتے ہوئے کہا کہ قائد محمد نوازشریف کے دلیرانہ فیصلے کہ وجہ سے پاکستان ایٹمی طاقت بنا ، اس وقت قائد نوازشریف نے تمام دباوو لالچ کو مسترد کیا ، ہمیں اس دن کو دوسرے قومی دنوں کی طرح جوش و خروش سے منانا چاہئے ، ابھی حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کرکے اسکی اہمیت کو اجاگر کیا۔اسکے بعد دیگر شرکاءنے اپنا ویڈیو پیغام ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ قائد نوازشریف نے ملک کو ناقابل تسخیر بنا دیا ، قیامت تک پاکستانی قوم نوازشریف کا احسان مند ہے جرمنی سے عنصر بٹ ، بیلجئم سے زولفقار علی ، راحیل ڈار امریکہ ، حافظ شمس جاپان ، راجہ ریاض خان نے یورپ سے اس دن ہی قومی اہمیت بارے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ زولفقار علی بھٹو ، ڈاکٹر عبدالقدیر نے اس ایٹمی پروگرام کو شروع کیا اور قائد نوازشریف نے پائیہ تکمیل تک پہنچایا ، دنیا نے ان دھماکوں کو روکنے کیلئے پہلے پانچ ارب ڈالر کی رشوت کی پیشکش کی پھر امداد بند کرنے کی دھمکیاں دیں جو کہ پاکستانی سپوت نوازشریف کو خرید نا سکیں نا انکے مضبوط ارادوں کو تبدیل کر سکیں۔ شیخ سعید صدر سعودی عرب اور اسد ایاز سویڈن ، آصف مجید تھائی لینڈ ، راجہ عامر جنوبی کوریا ، ندیم حفیظ سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن بحرین ، اشفاق انور سرپرست اعلی ساوتھ افریقہ ، اور مرزا بیگ صدر مسلم لیگ ن ڈنمارک نے کہا کہ اسکو سلیبس کا حصہ بنانا چاہئے ،قومی دن کی طرح چھٹی ہونی چاہیےاور سرکاری سطح پر ہر سفارتخانہ میں تقریبات ہوں۔ طلعت چوہان سرپرست اعلیٰ مسلم لیگ (ن )فرانس ، احسن چٹھہ صدر مسلم لیگ ن آئرلینڈ ، پرویز سندھیلہ صدر مسلم لیگ ن ہالینڈ نے بیرسٹر صاحب کا بہترین میٹنگ کے اہتمام پر مبارکباد دی اور شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ 1998 میں پانچ ارب ڈالر کی آفر کو مسترد کرنا اصل میں ابسلوٹلی ناٹ تھا جو قائد نوازشریف امریکی صدر کو کیا۔ سہیل وڑائچ صدر مسلم لیگ (ن )کینیڈا ، ارشاد بٹ سرپرست اعلی مسلم لیگ (ن )یونان ، ہانگ کانگ سے ملک محمد افضل خان ہیڈ آف میڈیا، سعید خان مسلم لیگ ن ہانگ کانگ ، علی شرافت صدر مسلم لیگ ن آسٹریا ، محمد علی فضل صدر مسلم لیگ (ن )عمان ، راجہ اسد صدر مسلم لیگ ن سپین ، راجہ علی اصغر چئیرمین مسلم لیگ ن فرانس ، میاں نصیر صدر مسلم لیگ ن ساوتھ افریقہ، صدر شاہد تنویر ، نذیر بٹ مسلم لیگ ن ناروے ، فیصل منظور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن ہالینڈ ، دانش ملک سینئر مسلم لیگی عہدیدار مسلم لیگ ن امریکہ نے بھی یوم تکبیر پر اپنا پیغام ریکارڈ کروایا۔ میاں صابر جنرل سیکرٹری ساوتھ افریقہ ، ارشد پرویز ہیڈ آف سوشل میڈیا ، سلمان بٹ ہیڈ آف سوشل میڈیا آئیرلینڈ نے سوشل میڈیا کے نمائندگی کی صائمہ حماد خواتین ونگ مسلم لیگ ن کینیڈا ، ڈاکٹر کنول صدر خواتین ونگ مسلم لیگ ن ریاض سعودیہ نے خواتین کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا قائد نوازشریف کے بہت سے احسانات ہیں جس میں یہ احسان بہت اہم ہے اور اسکو ہمیں اپنے بچوں اور آئندہ نسلوں کو بتانا چاہیے ۔تمام شرکاءنے قیادت سے ایک گزارش بھی کی جس طرح اوورسیز کو بیرسٹر امجد ملک نے متحرک رکھا ہے حکومت میں اوورسیز کو نمائیندگی دی جائے تاکہ ہماری نمائندگی حکومت میں بہترین انداز میں ہوسکے جس پر بیرسٹر امجد نے کہا کہ قانون پاس ہوا تو اوورسیز کو ڈائریکٹ اسمبلی میں نمائندگی ملے گی۔تمام شرکاءنے قائد نوازشریف کو دوبارہ مسلم لیگ ن کا صدر بننے پر مبارکباد بھی دی۔بیرسٹر امجد نے بتایا کہ 32رکنی اوورسیز کا وفد جنرل کونسل کے اجلاس میں موجود ہے جو ایک متحرک اوورسیز چیپٹرز کی نا نے ہے۔بیرسٹر امجد ملک نے دعا کروائی۔پاآخر میں پرویز سندھیلہ نے پرجوش نعرے (پاکستان زندہ باد ، نوازشریف زندہ باد ، پاکستان مسلم لیگ ن زندہ باد ) لگائے جسکا جواب تمام شرکاءنے پرجوش انداز میں دیا۔