I
منامہ بحرین جناب شیخ سعید احمد صاحب صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب کی بحرین آمد پر ٹیم مسلم لیگ ن بحرین کی جانب سے معزز مہمان کے اعزاز میں شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔اس پروگرام میں بحرین چیپٹر کے چئیرمین افتخار احمد ملک، جنرل سیکریٹری ندیم حفیظ، نائب صدر ثروت سید، ڈپٹی سیکریٹری انجینیر فیصل محمود، فنانس سیکریٹری عامر اشرف بٹ، سیکریٹری انفارمیشن شاہد مقصود چودھری، ممبران سوشل میڈیا اویس چودھری، مظہر فاروق، مصطفی کمال اور دیگر دوست احباب نے شرکت کرکے محفل کو رونق بخشی۔تقریب کے اختتام پر ٹیم مسلم لیگ ن بحرین نے شیخ سعید احمد صاحب کی پارٹی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور اعزازی شیلڈ پیش کی۔