I
صدر پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب شیخ سعید احمد صاحب کا دورہ بحرین
جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ن بحرین ندیم حفیظ کی قیادت میں ٹیم بحرین نے شیخ سعید احمد صاحب کو خوش آمدید کہا اور اس موقع پر قائد محترم میاں محمد نواز شریف صاحب کی ایون فیلڈ ریفرنس سے باعزت بری ہونے کی خوشی مناتے ہوئے کیک کاٹا گیا۔ ریجنسی انٹرنیشنل ہوٹل منامہ میں منعقدہ اس تقریب میں میاں محمد انوار جوائینٹ سیکریٹری مسلم لیگ ن بحرین، ثروت سید نائب صدر ، سیکریٹری انفارمیشن شاہد مقصود چودھری ، میاں محمد صغیر میڈیا کوآرڈینیٹر، غلام مصطفی کمال اور عبدالرحمن صاحب شریک ہوئے ۔ندیم حفیظ جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ن بحرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرروی میں ہونے والے جنرل الیکشن میں اللہ پاک کے فضل و کرم سے پاکستان مسلم لیگ ن واضح برتری سے الیکشن جیتے گی اور قائد محترم میاں محمد نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بن کر پاکستان کو ایک مرتبہ پھر سے ترقی و خوشحالی اور سلامتی کی جانب گامزن کرینگے ۔انشاءاللہ