I
#لاہور فلیٹیز ہوٹل کے ایمرلڈ ھال میں گزشتہ دنوں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل کونسل میٹنگ میں قائد میاں نواز شریف صاحب کے صدر پاکستان مسلم لیگ ن بلا مقابلہ منتخب ہونے کی خوشی میں اوورسیز پاکستانیوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔
اس پروقار ظہرانہ کے مہمان خصوصی محترم بیرسٹر امجد ملک چیف کووآرڈینیٹر و نائب صدر مسلم لیگ ن انٹرنیشنل تھے ، جبکہ میزبانی کا اعزاز مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی صدر محترم شیخ سعید احمد صاحب کو حاصل ہوا پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل آفئیرز کے قائدین کے بڑے اجتماع میں مہمانانِ گرامی قدر محترم چوہدری نورالحسن تنویر صاحب جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل آفئیرز/ صدر بہاولپور ڈویژن ، میزبان شیخ سعید احمد صاحب ، سینئر تجزیہ نگار و جنرنلسٹ سلمان غنی صاحب ، تجزیہ نگار / جنرنلسٹ نصر اللہ ملک صاحب کو اعزازی شیلڈ دی گئیں
بیرسٹر امجد ملک نے مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل میں شریک ہونے والے اوورسیز پاکستانیز مندوبین سے خطاب میں عید الاضحی کی مبارکباد دی اور کہا پاکستان اقتصادی بحران اور بدانتظامی کا شکار رہا ہے۔ ایسی سوچ ضرور ہونی چاہیے جس سے جمہوریت کی طرف پیش قدمی ، انتظامی بہتری ، سستا اور تیز انصاف اور ٹیکس اور زکات کا بہترین نظام پاکستان میں مضبوط ہو اور قوم اپنے اخراجات کو اپنی آمدن کے مطابق ڈھال سکے
بیرسٹر امجد ملک صاحب سینیئر نائب صدر ، چوہدری نورالحسن تنویر صاحب جنرل سیکرٹری نے اوورسیز وفود کو دوران گفتگو مزید کہا کہ مسلم لیگ ن تارکین وطن کو مایوس نہیں کرے گی۔ مسلم لیگ ن کام کرنے پر یقین رکھتی ہے ہم پراپیگینڈا پر یقین نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ سولہ رکنی اقدامات کا پیکج اور اقدامات انکی پارٹی کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہوں گے ۔ ان میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مخصوص نشستیں ،ون ونڈو سرمایہ کاری کی سہولت، مخصوص امیگریشن کاؤنٹرز،خصوصی عدالتیں اور کمرشل کاؤنٹرز، پبلک سیکٹر ہاوسنگ اسکیموں میں دس فیصد کوٹہ پانچ فیصد مالیاتی رعائت،خصوصی قومی بچت اسکیمیں ،آن لائن بائیو میٹرک تصدیق، کاروباری منصوبوں اور سٹارٹ اپ کیلئے سہولت کاری، تمام صوبوں میں اوورسیز کمیشن کا قیام، وطن واپسی پر خوش آمدید اور مکمل سہولیات ، جائیداد سے متعلق تنازعات کا حل، تنازعات کے متبادل حل کیلئے طریقہ کار، زیادہ ترسیلات بھیجنے والوں کی ستائش اور انعام و کرام، دستاویزات کی آن لائن تصدیق، پاسپورٹ اور نادرا کی آن لائن سہولت، اور تارکین وطن پر مشتمل ایڈوائزری کونسلز کا قیام ان نکات میں شامل ہیں جن پر نئی حکومت میں خصوصی غور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تھنک ٹینک کے قیام میں تارکین وطن کی آراء اور اپنے سفارت خانوں کے ساتھ ملکر نام ترتیب دئے جائیں گے۔
بیرسٹر امجد نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم تارکین وطن کیلئے پاکستان میں دروازے کھولنے کیلئے اوورسیز کمیشن کی بنیاد پر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ وہ پاکستان آکر اپنا کردار ادا کریں اوورسیز کمیونٹی حق نمائیندگی حاصل کرسکے۔
اس پروقار تقریب کے شرکاء میں میاں نصیر احمد صاحب صدر مسلم لیگ ن ساوتھ افریقہ ، سینئر نائب صدر رانا زاھد اقبال صاحب ،ایم پی اے رانا لیاقت علی صاحب صدر جرمنی ، ملک یونس صاحب چیئرمین جاپان ، فیصل نصیر صاحب سینئر نائب صدر جاپان ، شیخ تنویر عنصر صاحب چلی ساؤتھ امریکہ ، شمشاد خان تنولی صاحب صدر ٹریڈرز ونگ کویت ، میر ابرار احمد صاحب صدر مسلم لیگ ن ترکیہ ، میاں حنیف صاحب صدر مسلم لیگ ن فرانس ، طلعت محمود چوہان صاحب پیٹرن انچیف فرانس ،ایم این اے شمائلہ رانا صاحبہ ، سردار شہزاد ڈوگر سینئر نائب صدر UAE , عمران سعید صاحب نائب صدر مسلم لیگ ن لندن ، راشد حیسن گجر صاحب صدر جزان ریجن سعودی عرب ، میاں محمد اکرم صاحب آف سعودی عرب ، چوہدری نثار احمد خان صاحب چیف پیٹرن ملائیشیا ، رانا محمد اشرف صاحب جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن ہانگ کانگ ، رانا طارق صاحب ڈپٹی سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن سعودی عرب ، اسلم راہی صاحب پریس سیکرٹری سعودی عرب ، سید مظہر علی شاہ ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری بہاولپور ڈویژن / انفارمیشن سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل آفئیرز اور دیگر ممالک کی قیادت کے نمائندگان نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر شیخ سعید احمد صاحب صدر سعودی عرب کی جانب سے تمام شرکاء کے اعزاز میں لنچ دیا گیا - 20 جون 2024 لاہور