I
چوہدری امانت حسین مہر مسلم لیگ (ن )یورپ کا ٹریڈ کوآرڈینیٹر
پاکستان کے دورے پر آئے سپین کے معروف پاکستانی بزنس مین چودھری امانت حسین مہر نے اسلام آباد پی ایم ہائوس میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی۔ملاقات میں چودھری امانت حسین مہر نے انوار الحق کاکڑ کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی زبردست نمائندگی کرنے پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیر اعظم نے ملکی پالیسیوں کا بھرپور دفاع کیا۔ ملکی معیشت میں بہتری کے ثمرات بھی حکومتی پالیسیوں کے باعث سامنے آئے۔ملاقات میں چودھری امانت حسین مہر نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں اور ، ملک میں سرمایہ کاری کے خواہش مند اوور سیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر گفتگو کی۔چودھری امانت حسین مہر کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی میں اوور سیز پاکستانیوں کا کردار ہمیشہ قابل تعریف رہا،پاکستان کو درپیش ہر چیلنجز سے نکالنے میں اوور سیز پاکستانیوں نے اپنا کردار نبھایا۔حکومت بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کرنے کے لیے مزید سہولیات فراہم کرے،ملاقات میں چودھری امانت حسین مہر نے نگران وزیر اعظم انور الحق کاکڑ کو دورہ سپین اور یورپ کی دعوت بھی دی۔