فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
02 Jun
02Jun

اوورسیز پاکستانیوں کیلئےنشستیں مخصوص کرنا مسلم لیگ کی ترجیحات میں شامل ہے ،بیرسٹرامجدملک

مانچسٹر(ہارون مرزا) پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز کے چیف کو آرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک سے بیرسٹر مدثراسحق کنگ نے وفد کے ہمراہ خصوصی ملاقات کی ۔وفد میں سالیسٹر مقبول ملک، بیرسٹر مدثر اسحق کنگ، خالق دتیوال، صفدر حسین، افضال حسین اور فیصل گورسی شامل تھے۔ گجرات سے تعلق رکھنے والے ممبر اوورسیز پاکستانی ایڈوائزری کونسل نعیم الرحمن مرزا نےخصوصی شرکت کی ۔بیرسٹر امجد ملک نے ملاقات میں وفد کو یوم تکبیر کی مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان اقتصادی بحران اور بدانتظامی کا شکار رہا ہے۔ایسی سوچ ضرور ہونی چاہیے جس سے جمہوریت کی طرف پیش قدمی، انتظامی بہتری، سستا اور تیز انصاف اور ٹیکس اور زکواۃ کا بہترین نظام پاکستان میں مضبوط ہو اور قوم اپنے اخراجات کو اپنی آمدن کے مطابق ڈھال سکے۔ ریاست یوم تکبیر کے دن کو منانے میں قومی طور پر وسعت قلبی کا مظاہرہ کرے۔ یہ طاقت نواز شریف اکیلے کی نہیں عوام کی ہے آپ سب کو یوم تکبیر مبارک ہو۔بیرسٹر امجد ملک نے اوورسیز وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن تارکین وطن کو مایوس نہیں کر ے گی ۔مسلم لیگ ن کام کرنے پر یقین رکھتی ہے ہم پروپیگنڈے پریقین نہیں رکھتے ۔انہوں نے کہا کہ سولہ رکنی اقدامات کا پیکیج اور اقدامات انکی پارٹی کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہوں گے ان میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مخصوص نشستیں،ون ونڈو سرمایہ کاری کی سہولت، مخصوص امیگریشن کاؤنٹرز،خصوصی عدالتیں اور کمرشل کاؤنٹرز، پبلک سیکٹر ہاوسنگ اسکیموں میں دس فیصد کوٹہ اور پانچ فیصد مالیاتی رعایت،خصوصی قومی بچت اسکیم،آن لائن بائیو میٹرک تصدیق، کاروباری منصوبوں اور سٹارٹ اپ کیلئے سہولت کاری، تمام صوبوں میں اوورسیز کمیشن کا قیام، وطن واپسی پر خوش آمدید اور مکمل سہولیات، جائیداد سے متعلق تنازعات کا حل، تنازعات کے متبادل حل کیلئے طریقہ کار، زیادہ ترسیلات بھیجنے والوں کی ستائش اور انعام و کرام، دستاویزات کی آن لائن تصدیق، پاسپورٹ اور نادرا کی آن لائن سہولت، اور تارکین وطن پر مشتمل ایڈوائزری کونسلز کا قیام ان نکات میں شامل ہیں جن پر نئی حکومت میں خصوصی غور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تھنک ٹینک کے قیام میں تارکین وطن کی آراء اور اپنے سفارت خانوں کے ساتھ ملکر نام ترتیب دئے جائیں گے۔ بیرسٹر مدثر اسحق نے کہا کہ بیرسٹر امجد ملک نے تارکین وطن کیلئے پاکستان میں دروازے کھولنے کیلئے اوورسیز کمیشن کی بنیاد رکھی اب بھی وقت ہے کہ وہ پاکستان آکر اپنا کردار ادا کریں اوورسیز کمیونٹی حق نمائندگی کی متلاشی ہے۔ کمیونٹی ر ہنما صفدر حسین نے کہا کہ بیرسٹر امجد ملک نے وعدہ کیا ہے کہ وہ پی آئی اے ڈائرکٹ فلائٹ سمیت اوورسیز کے مسائل کو وزیراعظم کیساتھ جلد اٹھائیں گے۔بولٹن سے تعلق رکھنے والے اوورسیز کمیونٹی رہنما خالق دتیوال نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان میں پچیس بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرتے ہیں لیکن پاکستانیوں کو پاکستان میں مزید اہمیت دینے کی ضرورت ہے اور پارلیمان میں سیٹوں کے ذریعے ان کا کردار متعین کرنے کی اشد ضرورت ہے اور یہی ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے۔ سالیسٹر مقبول احمد ملک نے کہاکہ ہم اور ہمارے جیسے پروفیشنل اور ہماری نوجوان نسل اپنی تعلیم اور تجربہ پاکستان کے حوالے کرنا چاہتی ہے اور کچھ دینا چاہتی ہے اور ہماری آوازیں معدوم نہیں ہونے دینا چا ہئیں ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور ہماری نمائندگی ہم میں سے ہونی چاہیے۔بیرسٹر امجد ملک نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیااور یہ وعدہ کیا کہ وہ انکی آواز اہل اقتدار تک پہنچائیں گے اور وفد کی خوب تواضع کی اور مہمانوں کو اپنی کتاب‘‘پاکستان کا سفر‘‘ پیش کی۔