I
بانی چیئرمین عمران خان اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کے القادر ٹرسٹ ریفرنس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس پر سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔دوران سماعت 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں 6 شریک ملزمان کو مفرور قرار دے دیا گیا۔مفرور قرار دیے گئے ملزمان میں فرحت شہزادی، ضیاء السلام، شہزاد اکبر اور ذلفی بخاری شامل ہیں۔
شریک ملزمان سے متعلق تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروا دیا ہے، جس کے بعد ریفرنس میں یہ پیشرفت سامنے آئی۔