فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
18 Nov
A banquet in honor of, barrister Amjad Malik, Vice chairperson OPCP, of Slim League of France,

سلم لیگ ن فرانس کا بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں اعشایہ 


لاہور ( 16 نومبر 2024).وائس چیئرپرسن اوورسیزپاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک سے صدر پاکستان مسلم لیک ن فرانس میاں حنیف صاحب ، سرپرست اعلی پاکستان مسلم لیگ ن فرانس  طلعت چوہان ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل راجہ محمد علی، ‏ صدر یوتھ  لیگ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس خان اصغر، جنرل سیکرٹری رانا محمود خان کی ملاقات- فرانس کی ٹیم نے وائس چیئرپرسن اوورسیزپاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک کو مبارکباد دی-اور اُن کی عزاز میں پرُ تکلف عشائیہ دیا جس میں دنیا بھر سے اورسیز پاکستانیوں نے بھرپور شرکت کی اور نیک دعاؤں کی تمنا کی- صدر مسلم لیگ ن میاں محمد حنیف نے سپاسنامہ پیش کیا اور مسلم لیگُ ن فرانس کی طرف سے بیرسٹر امجد ملک کی تعیناتی کو خوش آئیند قرار دیا۔ مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر نے کہا کہ ہم مریم نواز شریف اسحٰق ڈار ، شہباز شریف اور میاں محمد نواز شریف کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اوورسیز کمیشن کا سربراہ ان میں سے چنا ہے۔ امجد ملک ہمارا افسر ہی نہیں ہمارا اپنا ہے ہمارا بھائی ہے۔ مسلم لیگ ن ترکیہ کے صدر نے کہا کہ وہ بیماری کے باوجود بیرسٹر امجد ملک کو خوش آمدید کہنے آئے ہیں ۔ صدر یوتھ ونگ فرانس خان اصغر خان اور سیکرٹری جنرل رانا محمود حان نے بیرسٹر امجد ملک کی تعیناتی کو اپنی اور انکے دفتر کو اپنا دفتر قرار دیا۔ رانا لیاقت علی صدر مسلمُ لیگ جرمنی نے قائد مسلم لیگ ن کے اس فیصلے کو دور اندیشی پر مبنی قرار دیا جسکے دور رس نتائج حاصل ہوں گے۔ ہورائزنُ ٹیم کے رانا خالد نے کہا کہ بیرسٹر امجد ملک نے سب لیگیوں سے تعلقات اسطرح استوار کئے ہیں کہ ہر شخص یہ سمجھتا ہے کہ بیرسٹر امجد ملک انکے ساتھ زیادہ قریب ہے۔ شمائلہ رانا ایم این اے نے امجد ملک کی تعیناتی کو اوورسیز کیلئے مثبت قرار دیا اور کہا کہ جسطرح انکے لئے اوورسیز میں آواز اٹھی وہ ایک سگنل تھا کہ اوورسیز کو انکا حق ملنا چاہیے اور آخرکار کام اکنالج ہوا۔ قائد مسلم لیگ ن ایسی آوازوں کو سنتے ہیں۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیز ہمارے سفیر ہیں ۔ تارکین وطن کی اہمیت اور مشاورتی عمل میں ڈسٹرکٹ /ایڈوائزری کونسل کے زریعے شمولیت یقینی بنائی جائیگی۔ ‏اوورسیز پاکستانیز ہمارا سرمایہ ہیں اور پچیس بلیئن ڈالر سے زائد کی ترسیل کے زریعے ملک کی خدمت کرتے ہیں انہیں ضلعی کمیٹیوں اور ایڈوائزریز کے زریعے مشاورتی عمل میں شامل کیا جائیگا اور عزت و احترام دیس جائیگا جسکے وہ حقدار ہیں ۔ انکی شکایات کے ازالے کیلئے کوششیں تیز تر کی جائیں گی۔سرپرست اعلی طلعت چوہان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ داتا صاحب کے امام حضرت علامہ رمضان سیالوی نے دعائے خیر کی۔ بیرسٹر امجد ملک نے تمام میزبان ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی۔ اور پچھلے ادوار میں آواز حق بلند کرنے پر دس رول ماڈل شخصیات میں فرانس کا نشان پیش کیا۔