I
گورنر پنجاب سے ن لیگ ملائیشیا کےچیف سرپرست چوہدری نثار خان کی ملاقاتملائیشیا سے پاکستان میں سرمایہ کاری لانے اور ملکی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیابیرونی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں مواقع سازگار ہیں: بلیغ الرحمن کی وفد سے گفتگوچوہدری نثاراحمد خان پاک ملائیشیا بزنس ایسوسی ایشن اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن ملائیشیا چیف سرپرست کی قیادت میں ایک وفد جس میں خرم عباسی سینئروائس پریذیڈنٹ مسلم لیگ ن ملائیشیا، کاشف امین انفارمیشن سیکرٹری مسلم لیگ ن چائنہ اور یوتھ انٹرنیشنل میگزین کے منیجنگ ایڈیٹر تحسین القادری نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کی ملائیشیا سے پاکستان میں سرمایہ کاری لانے اور ملکی معاشی صورتحال پر گورنر پنجاب سے تبادلہ خیال کیا،گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے اقدامات حوصلہ افزا ہیں ،بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں ساز گار مواقع موجود ہیں،جوغیر ملکی کمپنیاں سرمایہ کاری کر رہی ہیں انہیں ہر طرح کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، دیار غیر میں رہنے والے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری لانے اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے کیلئے کام کریں گورنر پنجاب سے ملاقات میں پی ایم ایل این ملائیشیا اور چائنہ ٹیم چوہدری نثار احمد خان چیف سرپرست، خرم عباسی سینئر نائب صدر چائنہ کاشف امین انفارمیشن سیکرٹری اور تحسین القادری منیجنگ ایڈیٹریوتھ انٹرنیشنل میگزین لاہور سے ون ٹو ون ملاقات کا ایجنڈا تھا وفد کا وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا سرمایہ کاروں کے ساتھ پاکستان، تعلیمی اداروں میں سیاحت کے معیار کو بلند کرنا تھا، پنجاب کے لیے ای پورٹلز کے ذریعے گڈ گورننس کے معاملے میں امن و امان کی تعمیر کی صلاحیتوں کو اپ گریڈ کیا جانا چاہیے،ریپڈ ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ، ٹیکس نیٹ ورک کو بڑھایا جانا چاہیے اور صنعتی معاون کمیونٹیز کو بڑھانا اہم موضوعات تھے۔ وفد نے گورنر پنجاب کی طرف سے اپنے دور میں بہترین اور بہترین کام کی تعریف کی۔