I
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی سینئر صحافی مقصود خالد کے گھر آمد، اُن کے والد کی وفات پر اظہارِ تعزیت اور فاتحہ خوانی۔
گورنر پنجاب نے سینئر صحافی داؤد خالد، مقصود خالد، خالد فاروق سے اُن کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کی۔
میاں آصف، صحافی امجد شاہ، عید محمد، قاسم شاہ، حافظ خلیل الرحمن، حامد علی و دیگر بھی موجود تھے۔
اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ مرحُوم پاکستان پیپلزپارٹی کے دیرینہ کارکن اور سماجی رہنما بھی تھے اُنہوں نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کی۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ باپ کا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں ہوسکتا اللہ تعالی مرحُوم کے درجات کو بلند کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔
اِس موقع پر شہیدِ جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے لیے بھی فاتحہ خوانی کی گئی۔