فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
08 Jan
Differences over ticket distribution in PTI come to the fore

پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات سامنے آگئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات سامنے آگئے۔اس حوالے سے انصاف لائرز فورم کے مرکزی صدر قاضی انور کی آڈیو بھی سامنے آگئی۔قاضی انور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے میری فہرست پر من وعن عمل کا کہا تھا، بیرسٹر گوہر 3 دنوں سے میرا فون نہیں اٹھا رہے، سنا ہے وکلاء کو کوئی ٹکٹ دینے کو تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ اگر انصاف نہ ہوا تو آئندہ کا لائحہ عمل کل طے کریں گے۔

PTI کے 76 فیصد کاغذات منظور، لیول پلیئنگ فیلڈ نہ دینے کے الزامات بے بنیاد، سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا، الیکشن کمیشن

انصاف لائرز فورم کے مرکزی صدر قاضی انور نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے خود کہا تھا کہ ٹکٹ وکلاء کو دیے جائیں گے، پارٹی ٹکٹ سابق اراکین اسمبلی کو دینا چاہ رہی ہے۔قاضی انور کا کہنا ہے کہ 9 مئی واقعات کے بعد سب سے زیادہ قربانیاں آئی ایل ایف کی ہیں، ٹکٹ آئی ایل ایف ممبرز کو ہی ملنے چاہئیں، ان کے حق کے لیے آواز اٹھاؤں گا۔