I
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی سینئر وائس پریذیڈنٹ پی پی 149 فرید اعوان کی رہائش گاہ آمد،
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے فرید اعوان صاحب کی خیریت دریافت کی،
اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پارٹی کے عہدیداران اور ورکرز ہی پارٹی کا سرمایہ ہیں کیونکہ ان کی جدوجہد سے ہی پارٹی قائم و دائم ہے،
گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اپنے کارکنوں کو وہ عزت اور مقام دیا ہے جس کے وہ حقدار ہیں،
اُنہوں نے مزید کہا کہ جو پارٹی اپنے کارکنوں کو عزت نہیں دیتی وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی۔