فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
14 Nov
NAB Chairman, PTI's request for physical remand rejected,

نیب کی چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

قومی احتساب بیورو (نیب) کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ہوگئی۔احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں نیب کی عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی۔نیب تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کرے گی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عدالت نے 190ملین پاونڈ کیس میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔انہوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔