فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
10 Jan
10Jan

زائرین کو مکہ، مدینہ میں نکاح پڑھنے کی سہولت دے سکتے ہیں، سعودی وزیرِ حج و عمرہ

حج کانفرنس کے دوران مباحثہ کرتے ہوئے سعودی وزیرِ حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق نے زائرین کو مزید سہولتیں دینے سے متعلق بیان دیا ہے۔سعودی وزیر حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ زائرین کو مکہ اور مدینہ میں نکاح پڑھنے کی سہولت فراہم کرسکتے ہیں۔ڈاکٹر توفیق کا کہنا ہے کہ مکہ اور مدینہ سمیت مملکت میں سیاحتی پروگرام کا انعقاد بھی کیا جاسکتا ہے۔علاوہ ازیں حج و عمرہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ 2023 میں عمرہ زائرین کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔