فرمان الہی بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ. الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ   اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے. سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم (اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں ہم کو سیدھے رستے چلا ان لوگوں کے رستے جن پر تو اپنا فضل وکرم کرتا رہا نہ ان کے جن پر غصے ہوتا رہا اور نہ گمراہوں کے   *        I Free Palestinevisit to ANF
08 Oct
08Oct

سعودی ایئر لائن نے عمرہ زائرین کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا


سعودی ایئر لائن نے عمرہ زائرین کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔اس حوالے سے سعودی ایئر لائن نے تمام ٹکٹ بکنگ سینٹرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔سعودی ایئر لائن کے مطابق بذریعہ ریاض یا دیگر شہروں سے مکہ اور مدینہ جانے والے مسافروں کے لیے وقت کی پابندی لاگو کردی گئی ہے، مسافروں کو ڈومیسٹک پرواز کے لیے 3 گھنٹے سے کم وقت ایئر پورٹ پر رکنے کی اجازت نہیں ہو گی۔سعودی ایئر لائن کے مطابق عمرہ زائرین کو ایئر پورٹ پر 6 گھنٹے سے زائد بیٹھنے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ کنیکٹنگ فلائٹ کے عمرہ زائرین 3 گھنٹے سے لے کر 6 گھنٹے میں اگلی پرواز پر سوار ہونے کے پابند ہوں گے۔سعودی ایئر لائن کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ نئی ہدایات کا اطلاق براہ راست مدینہ اور مکہ جانے والے عمرہ زائرین پر نہیں ہو گا۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 گھنٹے سے کم اسٹے یا 6 گھنٹے سے زائد اسٹے والے مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں ہو گی۔